Sunan Abi Dawood Hadith 1019 (سنن أبي داود)
[1019]صحیح
صحیح بخاری (404) صحیح مسلم (572)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الْمَعْنَی قَالَ حَفْصٌ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ عَلْقَمَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ الظُّہْرَ خَمْسًا،فَقِيلَ لَہُ: أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟،قَالَ: صَلَّيْتَ خَمْسًا! فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک بار) رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ظہر کی پانچ رکعتیں پڑھا دیں۔تو آپ ﷺ سے کہا گیا: کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا ہوا؟‘‘ کہنے لگے کہ آپ نے پانچ رکعتیں پڑھائی ہیں۔تب آپ ﷺ نے دو سجدے کیے جبکہ آپ ﷺ سلام پھیر چکے تھے۔