Sunan Abi Dawood Hadith 1024 (سنن أبي داود)
[1024]صحیح
صحیح مسلم (571)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُّ بْنُ الْعَلَاءِ،حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِہِ, فَلْيُلْقِ الشَّكَّ،وَلْيَبْنِ عَلَی الْيَقِينِ،فَإِذَا اسْتَيْقَنَ التَّمَامَ, سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ،فَإِنْ كَانَتْ صَلَاتُہُ تَامَّةً, كَانَتِ الرَّكْعَةُ نَافِلَةً وَالسَّجْدَتَانِ،وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً, كَانَتِ الرَّكْعَةُ تَمَامًا لِصَلَاتِہِ،وَكَانَتِ السَّجْدَتَانِ مُرْغِمَتَيِ الشَّيْطَانِ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ،عَنْ زَيْدٍ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَحَدِيثُ أَبِي خَالِدٍ أَشْبَعُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو جائے تو چاہیئے کہ شک کو دور کرے اور یقین کو بنیاد بنائے۔جب یقین پر نماز مکمل کر لے تو دو سجدے کرے۔اگر اس کی نماز (دراصل) پوری ہوئی تو اس کی زائد رکعت اور دونوں سجدے نفل ہوں گے۔اور اگر ناقص ہوئی تو یہ رکعت اس کی نماز کی تکمیل ہو گی اور دو سجدے شیطان کی ذلت کا باعث ہوں گے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اسے ہشام بن سعد اور محمد بن مطرف نے زید سے،انہوں نے عطاء بن یسار سے،انہوں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے،انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے اور ابوخالد کی حدیث زیادہ بھرپور ہے۔