Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1026 (سنن أبي داود)

[1026]صحیح

وللحدیث شواھد عند ابن عبد البر فی التمھید (5/20 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِہِ،فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّی, ثَلَاثًا أَوْ أَرْبَعًا! فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً،وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ،وَہُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ،فَإِنْ كَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِي صَلَّی خَامِسَةً, شَفَعَہَا بِہَاتَيْنِ،وَإِنْ كَانَتْ رَابِعَةً, فَالسَّجْدَتَانِ تَرْغِيمٌ لِلشَّيْطَانِ.

جناب عطاء بن یسار (تابعی) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو جائے اور معلوم نہ رہے کہ کتنی نماز پڑھی ہے،تین یا چار؟ تو اسے چاہیے کہ ایک رکعت پڑھے اور دو سجدے کرے جبکہ وہ بیٹھا ہوا ہو،سلام سے پہلے۔اگر اس کی یہ رکعت پانچویں ہوئی تو ان سجدوں کے ساتھ مل کر دوگانہ ہو جائے گی اور اگر چوتھی ہی ہوئی تو یہ سجدے شیطان کی رسوائی کا باعث ہوں گے۔‘‘