Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1027 (سنن أبي داود)

[1027]صحیح

انظر الحدیث السابق (1026)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ،حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ بِإِسْنَادِ مَالِكٍ, قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِہِ،فَإِنِ اسْتَيْقَنَ أَنْ قَدْ صَلَّی ثَلَاثًا،فَلْيَقُمْ فَلْيُتِمَّ رَكْعَةً بِسُجُودِہَا،ثُمَّ يَجْلِسْ،فَيَتَشَہَّدْ،فَإِذَا فَرَغَ فَلَمْ يَبْقَ إِلَّا أَنْ يُسَلِّمَ, فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَہُوَ جَالِسٌ،ثُمَّ لِيُسَلِّمْ... ثُمَّ ذَكَرَ مَعْنَی مَالِكٍ قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاہُ ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ مَالِكٍ وَحَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ وَدَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ وَہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا أَنَّ ہِشَامًا بَلَغَ بِہِ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ.

زید بن اسلم نے مالک کی سابقہ سند سے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو تو اگر اسے یقین ہو کہ اس نے تین رکعات پڑھی ہیں تو چاہیئے کہ کھڑا ہو اور ایک رکعت سجدوں سمیت پوری کرے ‘ پھر بیٹھ جائے اور تشہد پڑھے۔جب فارغ ہو جائے اور صرف سلام کہنا باقی ہو تو چاہیئے کہ دو سجدے کرے پھر سلام کہے۔‘‘ پھر مالک کی حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو ابن وہب نے مالک ‘ حفص بن میسرہ ‘ داود بن قیس اور ہشام بن سعد سے اسی طرح (مرسل) روایت کیا ہے ‘ مگر ہشام نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے موصولاً بیان کی ہے۔