Sunan Abi Dawood Hadith 1030 (سنن أبي داود)
[1030]صحیح
صحیح بخاری (1232) صحیح مسلم (389 بعد ح 569)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي, جَاءَہُ الشَّيْطَانُ فَلَبَّسَ عَلَيْہِ،حَتَّی لَا يَدْرِيَ كَمْ صَلَّی! فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ, فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَہُوَ جَالِسٌ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَا رَوَاہُ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَمَعْمَرٌ وَاللَّيْثُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بیشک تم میں سے کوئی جب نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان اس کے پاس آتا ہے اور اس پر خلط ملط کر دیتا ہے (یعنی بھلوا دیتا ہے) حتیٰ کہ اسے معلوم نہیں رہتا کہ کس قدر نماز پڑھی ہے ‘ تو تم میں سے کوئی جب یہ کیفیت محسوس کرے تو چاہیئے کہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن عیینہ ‘ معمر اور لیث نے بھی ایسے ہی روایت کیا ہے۔