Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1034 (سنن أبي داود)

[1034]صحیح

صحیح بخاری (1224) صحیح مسلم (570)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ ابْنِ بُحَيْنَةَ،أَنَّہُ قَالَ: صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ رَكْعَتَيْنِ،ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَجْلِسْ،فَقَامَ النَّاسُ مَعَہُ،فَلَمَّا قَضَی صَلَاتَہُ،وَانْتَظَرْنَا التَّسْلِيمَ, كَبَّرَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ, وَہُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ،ثُمَّ سَلَّمَ ﷺ.

سیدنا عبداللہ ابن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں اور کھڑے ہو گئے ‘ بیٹھے نہیں۔پس لوگ بھی آپ ﷺ کے ساتھ کھڑے ہو گئے،جب آپ ﷺ نے اپنی نماز مکمل فرمائی اور ہمیں آپ ﷺ کے سلام کہنے کا انتظار تھا ‘ آپ نے تکبیر کہی اور دو سجدے کیے جبکہ آپ (تشہد میں) بیٹھے ہوئے تھے ‘ سلام سے پہلے۔ان کے بعد سلام پھیرا۔