Sunan Abi Dawood Hadith 1035 (سنن أبي داود)
[1035]صحیح
صحیح بخاری (1224) صحیح مسلم (570)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ،حَدَّثَنَا أَبِي وَبَقِيَّةُ،قَالَا: حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ بِمَعْنَی إِسْنَادِہِ،وَحَدِيثِہِ زَادَ: وَكَانَ مِنَّا الْمُتَشَہِّدُ فِي قِيَامِہِ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ سَجَدَہُمَا ابْنُ الزُّبَيْرِ،قَامَ مِنْ ثِنْتَيْنِ قَبْلَ التَّسْلِيمِ،وَہُوَ قَوْلُ الزُّہْرِيِّ.
شعیب نے زہری سے مذکورہ بالا سند اور حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور مزید کہا کہ (جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تیسری رکعت میں کھڑے ہو گئے تو) کچھ لوگ ہم میں سے قیام میں تشہد پڑھ رہے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایسے ہی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے بھی دو سجدے کیے جبکہ وہ دو رکعتوں پر کھڑے ہو گئے تھے،یہ سجدے سلام سے پہلے کیے اور زہری کا قول بھی یہی ہے۔