Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1041 (سنن أبي داود)

[1041]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (301 وسندہ حسن) ورواہ ابن ماجہ (809، 929 وسندھما حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ،عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ہُلْبٍ-رَجُلٍ مِنْ طَيِّئٍ-،عَنْ أَبِيہِ،أَنَّہُ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ ﷺ،وَكَانَ يَنْصَرِفُ عَنْ شِقَّيْہِ.

جناب قبیصہ بن ہلب طائی اپنے والد ہلب رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ ﷺ اپنی دونوں اطراف سے (مقتدیوں کی طرف) پھرا کرتے تھے۔(یعنی کبھی دائیں جانب سے اور کبھی بائیں جانب سے)۔