Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1042 (سنن أبي داود)

[1042]صحیح

صحیح بخاری (852) صحیح مسلم (707)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ سُلَيْمَانَ،عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: لَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ نَصِيبًا لِلشَّيْطَانِ مِنْ صَلَاتِہِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِہِ،وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَكْثَرُ مَا يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِہِ. قَالَ عُمَارَةُ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ بَعْدُ،فَرَأَيْتُ مَنَازِلَ النَّبِيِّ ﷺ عَنْ يَسَارِہِ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا تم میں سے کوئی اپنی نماز میں شیطان کا حصہ نہ رکھے۔یوں کہ صرف دائیں جانب سے پھرنے ہی کو اختیار کر لے۔میں نے رسول اللہ ﷺ کو بارہا دیکھا کہ آپ ﷺ اپنی بائیں جانب سے بھی پھرا کرتے تھے۔عمارہ بیان کرتے ہیں کہ بعد ازاں میں مدینے آیا تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کے مکانات آپ (کے مصلے) سے بائیں جانب تھے۔