Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1049 (سنن أبي داود)

[1049]صحیح

صحیح مسلم (853)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ يَعْنِي ابْنَ بُكَيْرٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ،قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ: أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي شَأْنِ الْجُمُعَةِ-يَعْنِي: السَّاعَةَ-؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ،سَمِعْتُہُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ہِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلَی أَنْ تُقْضَی الصَّلَاةُ. قَالَ أَبو دَاود: يَعْنِي عَلَی الْمِنْبَرِ.

جناب ابوبردہ بن ابی موسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے پوچھا: کیا آپ نے اپنے والد سے جمعہ کے بارے میں کچھ سنا ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے حدیث روایت کرتے تھے یعنی قبولیت کی گھڑی کون سی ہے؟ میں نے کہا: ہاں! میں نے ان کو سنا ہے وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ فرماتے تھے ’’یہ گھڑی امام کے (منبر پر) بیٹھ جانے سے لے کر نماز مکمل ہونے تک کے مابین ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یعنی منبر پر (بیٹھ جانے سے)۔