Sunan Abi Dawood Hadith 1060 (سنن أبي داود)
[1060]إسنادہ صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (937 وسندہ صحیح) ولہ طرق عند البخاري (666) ومسلم (697)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،عَنْ نَافِعٍ،أَنَّ ابْنَ عُمَرَ نَزَلَ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ،فَأَمَرَ الْمُنَادِيَ،فَنَادَی أَنِ: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ. قَالَ أَيُّوبُ وَحَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ مَطِيرَةٌ, أَمَرَ الْمُنَادِيَ،فَنَادَی: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ.
جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے (ایک سفر میں) ضجنان مقام پر ٹھنڈی رات میں پڑاؤ کیا۔تو انہوں نے مؤذن کو حکم دیا،اس نے اعلان کیا کہ نماز اپنے اپنے خیموں میں پڑھیں۔ایوب بیان کرتے ہیں کہ نافع نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی رات ٹھنڈی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم فرماتے اور وہ اعلان کرتا کہ ((الصلاۃ فی الرحال)) یعنی اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھو۔