Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1061 (سنن أبي داود)

[1061]إسنادہ صحیح

انظر الحدیث السابق (1060) والآتي (1062)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ نَادَی ابْنُ عُمَرَ بِالصَّلَاةِ بِضَجْنَانَ ثُمَّ نَادَی أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ قَالَ فِيہِ ثُمَّ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يَأْمُرُ الْمُنَادِيَ فَيُنَادِي بِالصَّلَاةِ ثُمَّ يُنَادِي أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ فِي اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ وَفِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ فِي السَّفَرِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ وَعُبَيْدِ اللہِ قَالَ فِيہِ فِي السَّفَرِ فِي اللَّيْلَةِ الْقَرَّةِ أَوْ الْمَطِيرَةِ

جناب نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مقام ضبحنان میں نماز کے لیے اذان کہی پھر کہا ((صلوا فی رحالکم)) ’’اپنے پڑاؤ اور خیموں میں نماز پڑھو۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ سے یہ بیان کیا کہ آپ مؤذن کو حکم دیتے،وہ اذان دیتا پھر اعلان کرتا کہ ’’اپنے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھو۔‘‘ جبکہ رات کو سردی ہوتی،بارش ہوتی اور سفر میں ہوتے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس حدیث کو حماد بن سلمہ نے ایوب اور عبیداللہ سے بیان کیا تو اس میں کہا: آپ سفر میں (ایسا اعلان کرواتے) جبکہ رات کو سردی ہوتی یا بارش ہوتی۔