Sunan Abi Dawood Hadith 107 (سنن أبي داود)
[107]إسنادہ حسن
دار قطنی: 1/ 91 ح 299، وللحدیث شواھد کثیرۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَرْدَانَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي حُمْرَانُ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ تَوَضَّأَ فَذَكَرَ نَحْوَہُ وَلَمْ يَذْكُرْ الْمَضْمَضَةَ وَالِاسْتِنْشَاقَ وَقَالَ فِيہِ وَمَسَحَ رَأْسَہُ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْہِ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَوَضَّأَ ہَكَذَا وَقَالَ مَنْ تَوَضَّأَ دُونَ ہَذَا كَفَاہُ وَلَمْ يَذْكُرْ أَمْرَ الصَّلَاةِ
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ جناب حمران کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا،انہوں نے وضو کیا اور مذکورہ بالا روایت کی مانند ذکر کیا،اس میں کلی اور ناک میں پانی چڑھانے کا ذکر نہیں کیا،اور (ابوسلمہ نے) اپنی حدیث میں کہا کہ سر کا مسح تین بار کیا،پھر اپنے دونوں پاؤں تین تین بار دھوئے پھر (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے) کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے ایسے ہی وضو کیا اور فرمایا ’’جو شخص اپنے اعضائے وضو کو اس سے کم بار دھوئے تو (بھی) کافی ہے۔‘‘ اور (ابوسلمہ نے اپنی حدیث میں) نماز کا ذکر نہیں کیا۔