Sunan Abi Dawood Hadith 1071 (سنن أبي داود)
[1071]صحیح
انظر الحدیث السابق (1070)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ الْبَجَلِيُّ،حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ،قَالَ: صَلَّی بِنَا ابْنُ الزُّبَيْرِ فِي يَوْمِ عِيدٍ-فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ-أَوَّلَ النَّہَارِ،ثُمَّ رُحْنَا إِلَی الْجُمُعَةِ فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْنَا،فَصَلَّيْنَا وُحْدَانًا،وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِالطَّائِفِ،فَلَمَّا قَدِمَ ذَكَرْنَا ذَلِكَ لَہُ،فَقَال:َ أَصَابَ السُّنَّةَ.
جناب عطاء بن ابی رباح بیان کرتےہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیررضی االلہ نےہم کوجمعہ کے روز عیدکے دن‘دن کے پہلے حصے میں نماز پڑھائی‘پھرہم جمعہ کے لیے گئے مگروہ نہ آئے اور ہم نےاکیلے ہی نمازپڑھی-اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ طائف میں تھے‘وہ جب آئے توہم نےان سے اس کا ذکر فرمایا کہ انہوں نے سنت پرعمل کیا ہے-