Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1077 (سنن أبي داود)

[1077]صحیح

صحیح مسلم (2068)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: وَجَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حُلَّةَ إِسْتَبْرَقٍ تُبَاعُ بِالسُّوقِ،فَأَخَذَہَا،فَأَتَی بِہَا رَسُولَ اللہِ ﷺ،فَقَالَ: ابْتَعْ ہَذِہِ تَجَمَّلْ بِہَا لِلْعِيدِ وَلِلْوُفُودِ... ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ, وَالْأَوَّلُ أَتَمُّ.

جناب سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک ریشمی جوڑا دیکھا جو بازار میں بیچا جا رہا تھا وہ انہوں نے لیا اور رسول اللہ ﷺ کے پاس لائے اور کہا: آپ اسے خرید لیں تاکہ عید اور وفود کے استقبال کے موقع پر زینت کے لیے زیب تن فرمایا کریں۔پھر حدیث بیان کی (تاہم) پہلی روایت زیادہ کامل ہے۔