Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1081 (سنن أبي داود)

[1081]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَمَّا بَدَّنَ, قَالَ لَہُ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ: أَلَا أَتَّخِذُ لَكَ مِنْبَرًا يَا رَسُولَ اللہِ! يَجْمَعُ-أَوْ يَحْمِلُ-عِظَامَكَ؟ قَالَ: بَلَی،فَاتَّخَذَ لَہُ مِنْبَرًا مِرْقَاتَيْنِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کسی قدر بھاری ہو گئے تو جناب تمیم داری رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کے لیے منبر نہ بنا لاؤں،جو آپ کی ہڈیوں (وجود اطہر) کو اٹھایا کرے؟ (یعنی آپ ﷺ اس پر تشریف فرما ہوا کریں) آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہاں!‘‘ چنانچہ وہ دو سیڑھیوں والا منبر بنا لائے۔