Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1083 (سنن أبي داود)

[1083] إسنادہ ضعیف

لیث بن أبي سلیم ضعیف والسند منقطع کما بینہ الإمام أبو داود رحمہ اللہ

انوار الصحیفہ ص 49

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی،حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ لَيْثٍ،عَنْ مُجَاہِدٍ،عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ،عَنْ أَبِي قَتَادَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّہُ كَرِہَ الصَّلَاةَ نِصْفَ النَّہَارِ إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ،وَقَالَ: إِنَّ جَہَنَّمَ تُسَجَّرُ إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ. قَالَ أَبو دَاود: ہُوَ مُرْسَلٌ مُجَاہِدٌ أَكْبَرُ مِنْ أَبِي الْخَلِيلِ،وَأَبُو الْخَلِيلِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي قَتَادَةَ.

سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نصف النھار (زوال) کے وقت نماز پڑھنا مکروہ سمجھتے تھے،سوائے جمعہ کے دن کے۔اور آپ ﷺ نے فرمایا ’’بیشک (اس وقت) جہنم بھڑکائی جاتی ہے،سوائے جمعہ کے دن کے۔‘‘ امام بوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت مرسل ہے اور مجاہد،ابوالخیل سے بڑے ہیں۔اور ابوالخیل نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا ہے۔