Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1092 (سنن أبي داود)

[1092] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث الآتی (1133 ب)

عبدالوہاب بن عطاء مدلس(طبقات المدلسین 3/85) وعنعن

وحدیث البخاري (928) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 49

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ عَنِ الْعُمَرِيِّ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ،كَانَ يَجْلِسُ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ،حَتَّی يَفْرَغَ-أُرَاہُ قَالَ: الْمُؤَذِّنُ-،ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ،ثُمَّ يَجْلِسُ فَلَا يَتَكَلَّمُ،ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ.

نافع،سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ دو خطبے ارشاد فرمایا کرتے تھے۔آپ ﷺ جب منبر پر تشریف لاتے تو بیٹھ جاتے،حتیٰ کہ مؤذن اذان سے فارغ ہو جاتا۔پھر آپ ﷺ کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے،پھر بیٹھ جاتے اور کلام نہ کرتے،پھر کھڑے ہوتے اور (دوسرا) خطبہ دیتے۔