Sunan Abi Dawood Hadith 1094 (سنن أبي داود)
[1094]صحیح
صحیح مسلم (862)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی،عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ،حَدَّثَنَا سِمَاكٌ،عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَال:َ كَانَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ خُطْبَتَانِ كَانَ يَجْلِسُ بَيْنَہُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دو خطبے ہوا کرتے تھے۔آپ ان دونوں کے درمیان میں بیٹھا کرتے تھے۔آپ قرآن پڑھتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت فرمایا کرتے تھے۔