Sunan Abi Dawood Hadith 1096 (سنن أبي داود)
[1096]إسنادہ حسن
صححہ ابن خزیمۃ (1452 وسندہ حسن) وانظر الحدیث الآتي (1145) مشکوۃ المصابیح (1444)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ،حَدَّثَنَا شِہَابُ بْنُ خِرَاشٍ،حَدَّثَنِي شُعَيْبُ بْنُ زُرَيْقٍ الطَّائِفِيُّ،قَالَ: جَلَسْتُ إِلَی رَجُلٍ-لَہُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ،يُقَالُ لَہُ: الْحَكَمُ بْنُ حَزْنٍ الْكُلَفِيُّ-،فَأَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا،قَالَ: وَفَدْتُ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ سَابِعَ سَبْعَةٍ،أَوْ تَاسِعَ تِسْعَةٍ،فَدَخَلْنَا عَلَيْہِ،فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ! زُرْنَاكَ فَادْعُ اللہَ لَنَا بِخَيْرٍ،فَأَمَرَ بِنَا،أَوْ أَمَرَ لَنَا بِشَيْءٍ مِنَ التَّمْرِ،وَالشَّأْنُ إِذْ ذَاكَ دُونٌ،فَأَقَمْنَا بِہَا أَيَّامًا, شَہِدْنَا فِيہَا الْجُمُعَةَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَامَ مُتَوَكِّئًا عَلَی عَصًا،أَوْ قَوْسٍ،فَحَمِدَ اللہَ وَأَثْنَی عَلَيْہِ, كَلِمَاتٍ خَفِيفَاتٍ طَيِّبَاتٍ مُبَارَكَاتٍ،ثُمَّ قَالَ: أَيُّہَا النَّاسُ! إِنَّكُمْ لَنْ تُطِيقُوا-أَوْ لَنْ تَفْعَلُوا-كُلَّ مَا أُمِرْتُمْ بِہِ،وَلَكِنْ سَدِّدُوا وَأَبْشِرُوا. قَالَ أَبُو عَلِيٍّ سَمِعْت أَبو دَاود: قَالَ ثَبَّتَنِي فِي شَيْءٍ مِنْہُ بَعْضُ أَصْحَابِنَا وَقَدْ كَانَ انْقَطَعَ مِنَ الْقِرْطَاسِ.
شعیب بن رزیق طائفی بیان کرتے ہیں کہ میں ایک صاحب کے ہاں بیٹھا جنہیں رسول اللہ ﷺ کی صحبت حاصل تھی۔انہیں حکم بن حزن کلفی کہا جاتا تھا۔وہ ہم سے بیان کرنے لگے کہ میں ایک وفد میں رسول اللہ ﷺ کے ہاں حاضر ہوا۔میں سات میں سے ساتواں یا نو میں سے نواں فرد تھا۔ہم آپ ﷺ کے پاس آئے تو ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کی زیارت کے لیے آئے ہیں،ہمارے لیے دعائے خیر فرمائیے۔آپ نے ہمارے لیے کسی قدر کھجوروں کا حکم دیا،حالت ان دنوں بہت کمزور تھی۔ہم آپ کے ہاں کئی دن مقیم رہے۔ہمیں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جمعہ پڑھنے کا موقع بھی ملا۔آپ ﷺ ایک لاٹھی یا کمان کا سہارا لیے ہوئے کھڑے ہوئے۔آپ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی۔آپ کے الفاظ مختصر،پاکیزہ اور بابرکت تھے۔پھر فرمایا ’’لوگو! جو احکام تمہیں دیے جاتے ہیں تم ان سب کی طاقت نہیں رکھتے ہو،یا انہیں ہرگز نہیں کر سکتے ہو،لیکن استقامت و اعتدال اختیار کرو اور خوش ہو جاؤ۔‘‘ جناب ابوعلی (لؤلؤی،تلمیذ امام ابوداؤد) کہتے ہیں کہ میں نے امام ابوداؤد رحمہ اللہ سے سنا،وہ کہتے تھے کہ اس حدیث کا کچھ حصہ مجھے میرے ساتھیوں نے یاد کرایا ہے جو کہ میرے کاغذ سے ضائع ہو گیا تھا۔