Sunan Abi Dawood Hadith 1108 (سنن أبي داود)
[1108] إسنادہ ضعیف
قتادۃ عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللہِ،حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ قَالَ وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِہِ وَلَمْ أَسْمَعْہُ مِنْہُ قَالَ قَتَادَةُ،عَنْ يَحْيَی بْنِ مَالِكٍ،عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ،أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ قَالَ: احْضُرُوا الذِّكْرَ،وَادْنُوا مِنَ الْإِمَامِ, فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ يَتَبَاعَدُ،حَتَّی يُؤَخَّرَ فِي الْجَنَّةِ،وَإِنْ دَخَلَہَا.
جناب معاذ بن ہشام کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کی بیاض میں ان کے ہاتھ کا لکھا ہوا پایا اور سنا نہیں۔کہ قتادہ نے کہا یحییٰ بن مالک سے وہ سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ’’ذکر (خطبہ اور وعظ) میں حاضر ہوا کرو اور امام کے قریب بیٹھا کرو۔انسان (اگر خیر کے مقامات سے) پیچھے رہنے کو معمول بنا لے تو جنت میں بھی پیچھے کر دیا جائے گا اگرچہ اس میں داخل ہو ہی جائے-“