Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1115 (سنن أبي داود)

[1115]صحیح

صحیح بخاری (930) صحیح مسلم (875)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ عَمْرٍو وَہُوَ ابْنُ دِينَارٍ،عَنْ جَابِرٍ،أَنَّ رَجُلًا جَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ-وَالنَّبِيُّ ﷺ يَخْطُبُ-،فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: لَا،قَالَ: قُمْ فَارْكَعْ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جمعہ کے دن ایک شخص آیا اور نبی کریم ﷺ خطبہ دے رہے تھے۔آپ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’اے فلاں! کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں! آپ ﷺ نے فرمایا ’’کھڑے ہو جاؤ اور نماز پڑھو۔‘‘