Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1127 (سنن أبي داود)

[1127]إسنادہ صحیح

أخرجہ النسائي (1430 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،عَنْ نَافِعٍ،أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَی رَجُلًا يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي مَقَامِہِ،فَدَفَعَہُ،وَقَالَ: أَتُصَلِّي الْجُمُعَةَ أَرْبَعًا؟! وَكَانَ عَبْدُ اللہِ يُصَلِّي يَوْمَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ،فِي بَيْتِہِ،وَيَقُولُ: ہَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ.

جناب نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو دیکھا کہ جمعہ کے روز (جمعہ کے بعد) اسی جگہ دو رکعتیں پڑھ رہا تھا،تو آپ نے اسے ہٹا دیا اور کہا: کیا تو جمعے کی چار رکعتیں پڑھتا ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ جمعہ کے روز (جمعہ کے بعد) اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسے ہی کیا ہے۔