Sunan Abi Dawood Hadith 1136 (سنن أبي داود)
[1136]صحیح
صحیح بخاری (974) صحیح مسلم (890)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ أَيُّوبَ وَيُونُسَ وَحَبِيبٍ وَيَحْيَی بْنِ عَتِيقٍ وَہِشَامٍ فِي آخَرِينَ،عَنْ مُحَمَّدٍ،أَنَّ أُمَّ عَطِيَّةَ،قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ نُخْرِجَ ذَوَاتِ الْخُدُورِ يَوْمَ الْعِيدِ،قِيلَ: فَالْحُيَّضُ؟ قَالَ: لِيَشْہَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ،قَالَ: فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنْ لَمْ يَكُنْ لِإِحْدَاہُنَّ ثَوْبٌ, كَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ: تُلْبِسُہَا صَاحِبَتُہَا طَائِفَةً مِنْ ثَوْبِہَا.
سیدنا محمد بن سیرین،سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ پردے میں بیٹھی ہوئی عورتوں کو بھی عید کے دن ساتھ لے جائیں۔پوچھا گیا جو ایام میں ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’وہ بھی خیر اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں۔‘‘ ایک عورت کہنے لگی،اے اللہ کے رسول،اگر کسی کے پاس (پردے کے لیے) چادر نہ ہو تو وہ کیسے کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس کی سہیلی اسے اپنی چادر کا ایک حصہ اوڑھا دے۔‘‘