Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1143 (سنن أبي داود)

[1143]صحیح

صحیح بخاری (98) صحیح مسلم (884)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.... بِمَعْنَاہُ. قَالَ: فَظَنَّ أَنَّہُ لَمْ يُسْمِعِ النِّسَاءَ،فَمَشَی إِلَيْہِنَّ،وَبِلَالٌ مَعَہُ،فَوَعَظَہُنَّ،وَأَمَرَہُنَّ بِالصَّدَقَةِ،فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْقُرْطَ وَالْخَاتَمَ فِي ثَوْبِ بِلَالٍ.

ایوب نے عطاء سے انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ کو خیال ہوا کہ عورتوں نے (آپ کا خطبہ) نہیں سنا ہے تو آپ ان کی طرف چلے اور بلال رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے ساتھ تھے۔آپ ﷺ نے انہیں وعظ فرمایا اور صدقہ کرنے کا حکم دیا،تو کوئی بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں اپنی بالی ڈال رہی تھی تو کوئی اپنی انگوٹھی۔