Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1152 (سنن أبي داود)

[1152] إسنادہ ضعیف

أبو خالد الاحمر سلیمان بن حیان مدلس وعنعن

انوار الصحیفہ ص 51

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ،حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ حَيَّانَ،عَنْ أَبِي يَعْلَی الطَّائِفِيِّ،عَنْ عَمْرِو،بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْفِطْرِ: الْأُولَی سَبْعًا،ثُمَّ يَقْرَأُ،ثُمَّ يُكَبِّرُ،ثُمَّ يَقُومُ فَيُكَبِّرُ أَرْبَعًا،ثُمَّ يَقْرَأُ ثُمَّ يَرْكَعُ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ وَكِيعٌ وَابْنُ الْمُبَارَكِ قَالَا سَبْعًا وَخَمْسًا.

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) سے اور وہ اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ عید الفطر کی نماز میں پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے،پھر قرآت کرتے،پھر تکبیر کہتے (رکوع کے لیے)،پھر (دوسری رکعت میں) کھڑے ہوتے اور چار تکبیریں کہتے،پھر قرآت کرتے پھر (اس کے بعد) رکوع کرتے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: وکیع اور ابن مبارک نے یہ حدیث روایت کی تو ان دونوں نے سات اور پانچ تکبیریں بیان کی ہیں۔