Sunan Abi Dawood Hadith 1153 (سنن أبي داود)
[1153] إسنادہ ضعیف
أبو عائشۃ مجہول کما قال ابن حزم و ابن القطان وغیرھما انظر التحریر (8202)
والحدیث خالفہ مکحول أحد رواتہ،انظر العیدین للفریابي (122) و مصنف ابن أبي شیبۃ (175/2 حدیث 5714)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَابْنُ أَبِي زِيَادٍ الْمَعْنَی قَرِيبٌ،قَالَا: حَدَّثَنَا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ حُبَابٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ مَكْحُولٍ،قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عَائِشَةَ-جَلِيسٌ لِأَبِي ہُرَيْرَةَ-: أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ سَأَلَ أَبَا مُوسَی الْأَشْعَرِيَّ وَحُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ: كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُكَبِّرُ فِي الْأَضْحَی وَالْفِطْرِ؟ فَقَالَ أَبُو مُوسَی: كَانَ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا, تَكْبِيرَہُ عَلَی الْجَنَائِزِ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: صَدَقَ،فَقَالَ أَبُو مُوسَی: كَذَلِكَ كُنْتُ أُكَبِّرُ فِي الْبَصْرَةِ،حَيْثُ كُنْتُ عَلَيْہِمْ. وقَالَ أَبُو عَائِشَةَ: وَأَنَا حَاضِرٌ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ.
جناب سعید بن العاص نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری اور حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نماز عید الاضحی اور عید الفطر میں تکبیریں کیسے کہا کرتے تھے؟ تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ ﷺ چار تکبیریں کہا کرتے تھے جیسے کہ جنازے میں ہوتی ہیں۔سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: انہوں نے سچ کہا ہے۔سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میں جب بصرہ میں لوگوں پر امیر تھا تو ایسے ہی تکبیریں کہا کرتا تھا۔اور ابوعائشہ نے کہا کہ میں سعید بن العاص کے پاس حاضر تھا۔