Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1155 (سنن أبي داود)

[1155]إسنادہ حسن

أخرجہ النسائي (1572 وسندہ حسن) ابن جریج عن عطاء بن أبي رباح قوي

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ،حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی السِّينَانِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ،عَنْ عَطَاءٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ ابْنِ السَّائِبِ،قَالَ: شَہِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ الْعِيدَ،فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ, قَالَ: إِنَّا نَخْطُبُ, فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَجْلِسَ لِلْخُطْبَةِ فَلْيَجْلِسْ،وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَذْہَبَ فَلْيَذْہَبْ. قَالَ أَبو دَاود: ہَذَا مُرْسَلٌ،عَنْ عَطَاءٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ.

سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہاں عید میں حاضر تھا۔آپ ﷺ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا ’’ہم خطبہ دیتے ہیں تو جو پسند کرے بیٹھ جائے اور جو جانا چاہے چلا جائے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث (مرفوع صحیح نہیں،بلکہ) مرسل ہے اور عطاء نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا ہے۔