Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1159 (سنن أبي داود)

[1159]صحیح

صحیح بخاری (964) صحیح مسلم (884 بعد ح 890)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمَ فِطْرٍ،فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ،لَمْ يُصَلِّ قَبْلَہُمَا وَلَا بَعْدَہُمَا،ثُمَّ أَتَی النِّسَاءَ وَمَعَہُ بِلَالٌ،فَأَمَرَہُنَّ بِالصَّدَقَةِ،فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي خُرْصَہَا وَسِخَابَہَا.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ عید الفطر کے روز نکلے (عید کی) دو رکعتیں پڑھیں۔اس سے پہلے یا اس کے بعد کوئی نماز نہ پڑھی۔پھر عورتوں کی طرف آئے،آپ ﷺ کے ساتھ بلال تھے۔آپ ﷺ نے ان (عورتوں) کو صدقہ کرنے کا حکم دیا تو کوئی اپنی بالی اتار رہی تھی اور کوئی اپنا ہار۔