Sunan Abi Dawood Hadith 1162 (سنن أبي داود)
[1162]صحیح
صحیح بخاری (1023) صحیح مسلم (894)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَا،أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَيُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ الْمَازِنِيُّ أَنَّہُ سَمِعَ عَمَّہُ-وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ-،يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمًا يَسْتَسْقِي،فَحَوَّلَ إِلَی النَّاسِ ظَہْرَہُ يَدْعُو اللہَ عَزَّ وَجَلَّ-،قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ،وَحَوَّلَ رِدَاءَہُ،ثُمَّ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ. قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَقَرَأَ فِيہِمَا. زَادَ ابْنُ السَّرْحِ يُرِيدُ: الْجَہْرَ.
جناب عباد بن تمیم مازنی نے بیان کیا کہ انھوں نے اپنے چچا سے سنا،جو کہ اصحاب رسول ﷺ میں سے تھے،وہ بیان کر رہے تھے۔ایک دن رسول اللہ ﷺ نماز استسقاء کے لیے نکلے۔آپ ﷺ نے لوگوں کی طرف پیٹھ کر کے اللہ عزوجل سے دعا مانگی۔سلیمان بن داؤد کا بیان ہے آپ ﷺ نے قبلے کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو الٹایا پھر دو رکعتیں پڑھیں۔ابن ابی ذئب نے کہا: آپ ﷺ نے ان میں قرآت کی۔ابن سرح نے یہ اضافہ کیا ہے مقصد یہ ہے کہ آپ ﷺ نے جہری قرآت کی۔