Sunan Abi Dawood Hadith 1165 (سنن أبي داود)
[1165]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (558 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1505)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ نَحْوَہُ،قَالَا: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ كِنَانَةَ،قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ أَرْسَلَنِي الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ قَالَ عُثْمَانُ ابْنُ عُقْبَةَ-وَكَانَ أَمِيرَ الْمَدِينَةِ-إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ, أَسْأَلُہُ،عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الِاسْتِسْقَاءِ،فَقَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مُتَبَذِّلًا،مُتَوَاضِعًا،مُتَضَرِّعًا،حَتَّی أَتَی الْمُصَلَّی،زَادَ عُثْمَانُ فَرَقَی عَلَی الْمِنْبَرِ ثُمَّ اتَّفَقَا وَلَمْ يَخْطُبْ خُطَبَكُمْ ہَذِہِ،وَلَكِنْ لَمْ يَزَلْ فِي الدُّعَاءِ،وَالتَّضَرُّعِ،وَالتَّكْبِيرِ،ثُمَّ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ كَمَا يُصَلِّي فِي الْعِيدِ. قَالَ أَبو دَاود: وَالْإِخْبَارُ لِلنُّفَيْلِيِّ،وَالصَّوَابُ ابْنُ عُقْبَةَ.
جناب اسحاق بن عبداللہ کہتے ہیں کہ مجھے امیر مدینہ ولید بن عتبہ نے،عثمان نے اس کو ابن عقبہ کہا،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ہاں بھیجا کہ میں ان سے رسول اللہ ﷺ کی نماز استسقاء کے متعلق پوچھ کر آؤں۔تو انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ ﷺ معمولی حالت میں تواضع اور عاجزی کی کیفیت کے ساتھ نکلے۔یہاں تک کہ نماز گاہ میں پہنچ گئے۔عثمان نے اضافہ کیا کہ آپ ﷺ منبر پر چڑھے۔پھر دونوں کا متفقہ بیان ہے: آپ ﷺ نے تمہارے ان خطبوں کی مانند خطبہ نہیں دیا،بلکہ مسلسل دعا،اظہار عجز اور تکبیر میں مشغول رہے۔پھر دو رکعتیں پڑھیں جیسے کہ عید میں پڑھی جاتی ہیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یہ روایت نفیلی کی ہے۔اور ابن عتبہ (تاء کے ساتھ) صحیح ہے۔