Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1179 (سنن أبي داود)

[1179]صحیح

صحیح مسلم (904)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ ہِشَامٍ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ،عَنْ ہِشَامٍ،حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: كُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ،فَصَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ بِأَصْحَابِہِ،فَأَطَالَ الْقِيَامَ،حَتَّی جَعَلُوا يَخِرُّونَ،ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ،ثُمَّ رَفَعَ فَأَطَالَ،ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ،ثُمَّ رَفَعَ فَأَطَالَ،ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ،ثُمَّ قَامَ فَصَنَعَ نَحْوًا مِنْ ذَلِكَ،فَكَانَ أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ،وَأَرْبَعُ سَجَدَاتٍ... وَسَاقَ الْحَدِيثَ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک انتہائی گرم دن میں سورج گہن لگا تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے اصحاب کو نماز پڑھائی اور لمبا قیام کیا حتیٰ کہ لوگ گرنے لگے۔پھر آپ ﷺ نے رکوع کیا اور لمبا رکوع کیا۔پھر آپ ﷺ نے سر اٹھایا اور لمبی دیر تک کھڑے رہے۔پھر (دوسرا) رکوع کیا اور لمبا رکوع کیا پھر سر اٹھایا اور لمبی دیر کھڑے رہے پھر سجدہ کیا اور دو سجدے کیے پھر قیام کیا جیسے کہ پہلے کیا تھا۔سو آپ ﷺ نے چار رکوع اور چار سجدے کیے اور حدیث بیان کی۔