Sunan Abi Dawood Hadith 1180 (سنن أبي داود)
[1180]صحیح
صحیح بخاری (1046) صحیح مسلم (901)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ،أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ح،وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ،عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَتْ: خُسِفَتِ الشَّمْسُ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی الْمَسْجِدِ،فَقَامَ فَكَبَّرَ،وَصَفَّ النَّاسُ وَرَاءَہُ،فَاقْتَرَأَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قِرَاءَةً طَوِيلَةً،ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا،ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ،فَقَالَ: سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ،رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ. ثُمَّ قَامَ،فَاقْتَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً, ہِيَ أَدْنَی مِنَ الْقِرَاءَةِ الْأُولَی،ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا, ہُوَ أَدْنَی مِنَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ،ثُمَّ قَالَ: سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ،رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ،ثُمَّ فَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُخْرَی مِثْلَ ذَلِكَ،فَاسْتَكْمَلَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ،وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ،وَانْجَلَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَنْصَرِفَ.
نبی کریم ﷺ کی زوجہ مطہرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں سورج گہن ہوا تو رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے اور کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی اور لوگوں نے آپ ﷺ کے پیچھے صفیں بنائیں،چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے قرآت شروع کی اور لمبی قرآت کی۔پھر آپ نے تکبیر کہی اور رکوع کیا،لمبا رکوع،پھر اپنا سر اٹھایا اور کہا: ((سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد)) اور کھڑے رہے اور قرآت کی،لمبی قرآت،جو کہ پہلی قرآت سے کم تھی،پھر آپ نے تکبیر کہی اور رکوع کیا،لمبا رکوع،مگر پہلے رکوع سے کم۔پھر کہا: ((سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد)) پھر دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا اور چار رکوع اور چار سجدے مکمل کیے اور آپ کے فارغ ہونے سے پہلے سورج صاف ہو گیا۔