Sunan Abi Dawood Hadith 1184 (سنن أبي داود)
[1184]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (562 وسندہ حسن) والنسائي (1485 وسندہ حسن) وصححہ ابن خزیمۃ (1397 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1490)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ،حَدَّثَنِي ثَعْلَبَةُ بْنُ عِبَادٍ الْعَبْدِيُّ-مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَةِ-،أَنَّہُ شَہِدَ خُطْبَةً يَوْمًا لِسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ،قَالَ: قَالَ سَمُرَةُ: بَيْنَمَا أَنَا وَغُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ نَرْمِي غَرَضَيْنِ لَنَا،حَتَّی إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ قِيدَ رُمْحَيْنِ،أَوْ ثَلَاثَةٍ فِي عَيْنِ النَّاظِرِ مِنَ الْأُفُقِ،اسْوَدَّتْ حَتَّی آضَتْ كَأَنَّہَا تَنُّومَةٌ،فَقَالَ أَحَدُنَا لِصَاحِبِہِ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَی الْمَسْجِدِ،فَوَاللہِ لَيُحْدِثَنَّ شَأْنُ ہَذِہِ الشَّمْسِ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فِي أُمَّتِہِ حَدَثًا! قَالَ: فَدَفَعْنَا،فَإِذَا ہُوَ بَارِزٌ،فَاسْتَقْدَمَ،فَصَلَّی،فَقَامَ بِنَا كَأَطْوَلِ مَا قَامَ بِنَا فِي صَلَاةٍ قَطُّ،لَا نَسْمَعُ لَہُ صَوْتًا،قَالَ ثُمَّ رَكَعَ بِنَا كَأَطْوَلِ مَا رَكَعَ بِنَا فِي صَلَاةٍ قَطُّ،لَا نَسْمَعُ لَہُ صَوْتًا،ثُمَّ سَجَدَ بِنَا كَأَطْوَلِ مَا سَجَدَ بِنَا فِي صَلَاةٍ قَطُّ،لَا نَسْمَعُ لَہُ صَوْتًا،ثُمَّ فَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُخْرَی مِثْلَ ذَلِكَ،قَالَ: فَوَافَقَ تَجَلِّي الشَّمْسُ جُلُوسَہُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ،قَالَ: ثُمَّ سَلَّمَ،ثُمَّ قَامَ فَحَمِدَ اللہَ،وَأَثْنَی عَلَيْہِ،وَشَہِدَ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَشَہِدَ أَنَّہُ عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ.... ثُمَّ سَاقَ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ خُطْبَةَ النَّبِيِّ ﷺ.
جناب ثعلبہ بن عباد عبدی،اہل بصرہ میں سے ایک شخص،بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے ایک خطبے میں حاضر ہوئے،سمرہ نے کہا: ایک دفعہ میں اور ایک انصاری نوجوان نشانہ بازی کر رہے تھے،حتیٰ کہ دیکھنے والے کی آنکھ میں جب سورج افق سے دو یا تین نیزے پر تھا تو وہ سیاہ ہو گیا جیسے کہ تنومہ (گھاس) ہو۔ہم میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: چلو آؤ مسجد کی طرف چلیں،قسم اللہ کی! رسول اللہ ﷺ سورج کی اس کیفیت میں امت کو ضرور کوئی نئی بات تعلیم فرمائیں گے۔سو ہم فوراً وہاں پہنچ گئے (جیسے گویا ہمیں دھکیل دیا گیا ہو) تو وہاں آپ ﷺ گھر سے تشریف لائے ہوئے تھے۔پس آپ ﷺ آگے بڑھے اور نماز پڑھائی۔آپ ﷺ نے ہمیں نہایت طویل قیام کرایا ایسا کہ کسی بھی نماز میں آپ ﷺ نے ہمیں نہیں کرایا تھا۔ہم آپ ﷺ کی آواز نہیں سن رہے تھے۔پھر آپ ﷺ نے ہمیں نہایت طویل رکوع کرایا جو کسی بھی نماز میں آپ ﷺ نے ہمیں نہیں کرایا تھا۔ہم آپ ﷺ کی آواز نہیں سن رہے تھے۔پھر آپ ﷺ نے ہمیں نہایت طویل سجدہ کرایا جو کسی بھی نماز میں آپ ﷺ نے ہمیں نہیں کرایا تھا۔ہم آپ ﷺ کی آواز نہیں سن رہے تھے۔پھر دوسری رکعت میں بھی آپ ﷺ نے ایسے ہی کیا۔اور دوسری رکعت میں بیٹھنے کے دوران میں سورج صاف ہو گیا۔پھر آپ ﷺ نے سلام پھیرا۔پھر کھڑے ہوئے،اللہ کی حمد و ثنا کی،اللہ کی توحید اور اپنی عبدیت و رسالت کی شہادت دی۔اور احمد بن یونس نے نبی کریم ﷺ کا خطبہ بیان کیا۔