Sunan Abi Dawood Hadith 1191 (سنن أبي داود)
[1191]صحیح
صحیح بخاری (1044) صحیح مسلم (901)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لَا يُخْسَفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِہِ،فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ,فَادْعُوا اللہَ عَزَّ وَجَلَّ،وَكَبِّرُوا وَتَصَدَّقُوا.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’سورج اور چاند کسی کی موت یا ولادت کی وجہ سے نہیں گہناتے۔جب تم یہ (کیفیت) دیکھو تو اللہ عزوجل سے دعا کیا کرو،اس کی تکبیر بیان کرو اور صدقہ دیا کرو۔‘‘