Sunan Abi Dawood Hadith 1197 (سنن أبي داود)
[1197]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (3891 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1491)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ كَثِيرٍ،حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ،عَنْ عِكْرِمَةَ،قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَاتَتْ فُلَانَةُ-بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ ﷺ-،فَخَرَّ سَاجِدًا! فَقِيلَ لَہُ: أَتَسْجُدُ ہَذِہِ السَّاعَةَ؟ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ إِذَا رَأَيْتُمْ آيَةً فَاسْجُدُوا. وَأَيُّ آيَةٍ أَعْظَمُ مِنْ ذَہَابِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ ﷺ؟!
جناب عکرمہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خبر دی گئی کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج میں سے فلاں فوت ہو گئی ہیں تو آپ ﷺ سجدے میں گر گئے۔ان سے کہا گیا کہ آپ ﷺ اس موقع پر سجدہ کرتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’جب کوئی بڑا واقعہ یا حادثہ دیکھو تو سجدہ کیا کرو۔‘‘ اور بھلا زوجہ نبی کریم ﷺ کی وفات سے بڑھ کر بھی کوئی حادثہ ہو گا؟