Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1201 (سنن أبي داود)

[1201]صحیح

صحیح مسلم (691)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ يَحْيَی بْنِ يَزِيدَ الْہُنَائِيِّ،قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ قَصْرِ الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ أَنَسٌ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا خَرَجَ مَسِيرَةَ ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ-أَوْ ثَلَاثَةِ فَرَاسِخَ-شَكَّ شُعْبَةُ-يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ.

یحیی بن یزید ہنائی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز قصر کرنے کے بارے میں سوال کیا،تو انہوں نے فرمایا ’’رسول اللہ ﷺ جب تین میل یا تین فرسخ کی مسافت پر جاتے تو دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔‘‘ یہ شک شعبہ کو ہوا ہے۔