Sunan Abi Dawood Hadith 1205 (سنن أبي داود)
[1205]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (499 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ شُعْبَةَ،حَدَّثَنِي حَمْزَةُ الْعَائِذِيُّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي ضَبَّةَ،قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ،يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا,لَمْ يَرْتَحِلْ حَتَّی يُصَلِّيَ الظُّہْرَ،فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ: وَإِنْ كَانَ بِنِصْفِ النَّہَارِ؟ قَالَ: وَإِنْ كَانَ بِنِصْفِ النَّہَارِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی منزل پر پڑاؤ کرتے تو اس وقت تک کوچ نہ کرتے جب تک کہ ظہر کی نماز نہ پڑھ لیتے۔ایک شخص نے ان سے کہا: اگرچہ نصف النہار ہی ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ (ہاں!) اگرچہ نصف النہار ہی ہوتا۔