Sunan Abi Dawood Hadith 1206 (سنن أبي داود)
[1206]صحیح
صحیح مسلم (706)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ،عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ،أَخْبَرَہُمْ أَنَّہُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ،0 وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ،فَأَخَّرَ الصَّلَاةَ يَوْمًا،ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا،ثُمَّ دَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ،فَصَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ تبوک کے لیے نکلے تو رسول اللہ ﷺ ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔آپ نے ایک دن نماز کو مؤخر کر دیا،پھر تشریف لائے اور ظہر اور عصر اکٹھی پڑھائیں،پھر اپنے خیمے میں چلے گئے،پھر تشریف لائے اور مغرب اور عشاء اکٹھی پڑھائیں۔