Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1211 (سنن أبي داود)

[1211]صحیح

صحیح مسلم (705 بعد ح 706)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَيْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ،وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِالْمَدِينَةِ,مِنْ غَيْرِ خَوْفٍ وَلَا مَطَرٍ، فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا أَرَادَ إِلَی ذَلِكَ؟ قَالَ: أَرَادَ أَنْ لَا يُحْرِجَ أُمَّتَہُ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں (مقیم ہوتے ہوئے) بغیر کسی خوف یا بارش کے ظہر و عصر کی اور مغرب و عشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھیں۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ آپ ﷺ کا اس سے کیا مقصد تھا؟ انہوں نے کہا: یہی کہ امت کو مشقت نہ ہو۔