Sunan Abi Dawood Hadith 1220 (سنن أبي داود)
[1220]إسنادہ صحیح
أخرجہ الترمذي (553 وسندہ صحیح) قتیبۃ بن سعید ثقۃ حافظ ولا یضر تفردہ مشکوۃ المصابیح (1344)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ،عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ-فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ-إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ,أَخَّرَ الظُّہْرَ حَتَّی يَجْمَعَہَا إِلَی الْعَصْرِ فَيُصَلِّيَہُمَا جَمِيعًا،وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ زَيْغِ الشَّمْسِ,صَلَّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا،ثُمَّ سَارَ،وَكَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ الْمَغْرِبَ,أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّی يُصَلِّيَہَا مَعَ الْعِشَاءِ،وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ,عَجَّلَ الْعِشَاءَ فَصَلَّاہَا مَعَ الْمَغْرِبِ. قَالَ أَبو دَاود: وَلَمْ يَرْوِ ہَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا قُتَيْبَةُ وَحْدَہ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ غزوہ تبوک میں جب سورج ڈھلنے سے پہلے کوچ کرتے تو ظہر کو مؤخر کرتے،حتیٰ کہ عصر کے ساتھ جمع کر کے پڑھتے۔اور جب سورج ڈھلنے کے بعد کوچ کرتے،تو ظہر اور عصر کو اکٹھا پڑھتے،پھر سفر شروع کرتے۔اور جب مغرب سے پہلے روانہ ہوتے تو مغرب کو مؤخر کرتے،حتیٰ کہ عشاء کے ساتھ ملا کر پڑھتے۔اور جب مغرب کے بعد کوچ کرتے،تو عشاء کو جلدی کر کے مغرب کے ساتھ پڑھ لیتے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو صرف قتیبہ نے روایت کیا ہے۔(یعنی لیث سے روایت کرنے میں منفرد ہیں)۔