Sunan Abi Dawood Hadith 1233 (سنن أبي داود)
[1233]صحیح
صحیح بخاری (1081) صحیح مسلم (693)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ،حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ،عَنْ أَنَسِ ابْنِ مَالِكٍ،قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَی مَكَّةَ،فَكَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ،حَتَّی رَجَعْنَا إِلَی الْمَدِينَةِ،فَقُلْنَا: ہَلْ أَقَمْتُمْ بِہَا شَيْئًا؟ قَالَ: أَقَمْنَا بِہَا عَشْرًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مدینے سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔آپ ﷺ (اس سفر میں) دو دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے،حتی کہ ہم مدینہ لوٹ آئے۔ہم نے پوچھا: کیا آپ لوگ وہاں کچھ ٹھہرے بھی تھے؟ انہوں نے کہا: دس دن ٹھہرے تھے۔