Sunan Abi Dawood Hadith 1234 (سنن أبي داود)
[1234]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ الْمُثَنَّی وَہَذَا لَفْظُ ابْنِ الْمُثَنَّی،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ, قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی: قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ أَنَّ عَلِيًّا رَضِي اللہُ عَنْہُ كَانَ إِذَا سَافَرَ,سَارَ بَعْدَ مَا تَغْرُبُ الشَّمْسُ،حَتَّی تَكَادَ أَنْ تُظْلِمَ،ثُمَّ يَنْزِلُ فَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ،ثُمَّ يَدْعُوا بِعَشَائِہِ فَيَتَعَشَّی،ثُمَّ يُصَلِّي الْعِشَاءَ،ثُمَّ يَرْتَحِلُ وَيَقُولُ: ہَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَصْنَع. قَالَ عُثْمَانُ: عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ سَمِعْت أَبَا دَاود يَقُولُ: وَرَوَی أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ-،يَعْنِي ابْنَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَنَسًا كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَہُمَا حِينَ يَغِيبُ الشَّفَقُ،وَيَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَصْنَعُ ذَلِكَ. وَرِوَايَةُ الزُّہْرِيِّ،عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ مِثْلُہُ.
سیدنا عمر بن علی بن ابی طالب سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب سفر کرتے تو سورج غروب ہونے کے بعد چلتے،حتیٰ کہ اندھیرا چھا جانے کے قریب ہو جاتا۔پھر (سواری سے) اترتے اور مغرب کی نماز پڑھتے،کھانا طلب کر کے عشائیہ کرتے،پھر عشاء کی نماز پڑھتے،پھر کوچ کرتے،اور بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے۔عثمان (بن ابی شیبہ) نے عبداللہ بن محمد بن عمر بن علی سے بصیغہ ((عن)) روایت کیا ہے (جبکہ ابن مثنی نے ((أخبرنی)) کہا ہے۔) (ابوعلی لؤلؤی کہتے ہیں کہ) میں نے امام ابوداؤد رحمہ اللہ کو سنا،وہ کہتے تھے کہ اسامہ بن زید نے حفص بن عبیداللہ یعنی ابن انس بن مالک سے نقل کیا کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کرتے اور غروب شفق کے بعد پڑھتے تھے اور کہتے تھے: نبی کریم ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے۔زہری کی روایت ((عن أنس،عن النبی ﷺ)) اسی کے مثل ہے۔