Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1237 (سنن أبي داود)

[1237]صحیح

صحیح بخاری (4131) صحیح مسلم (841)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ،عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی بِأَصْحَابِہِ فِي خَوْفٍ،فَجَعَلَہُمْ خَلْفَہُ صَفَّيْنِ،فَصَلَّی بِالَّذِينَ يَلُونَہُ رَكْعَةً،ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا،حَتَّی صَلَّی الَّذِينَ خَلْفَہُمْ رَكْعَةً،ثُمَّ تَقَدَّمُوا،وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ كَانُوا قُدَّامَہُمْ،فَصَلَّی بِہِمُ النَّبِيُّ ﷺ رَكْعَةً،ثُمَّ قَعَدَ،حَتَّی صَلَّی الَّذِينَ تَخَلَّفُوا رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ.

سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے اصحاب کو نماز خوف پڑھائی۔آپ ﷺ نے اپنے پیچھے ان لوگوں کی دو صفیں بنائیں۔تو جو لوگ آپ ﷺ کے ساتھ کھڑے تھے آپ ﷺ نے انہیں ایک رکعت پڑھائی۔پھر آپ ﷺ کھڑے ہو گئے اور مسلسل کھڑے رہے،حتیٰ کہ انہوں (پہلی صف والوں) نے اپنی دوسری رکعت پڑھ لی۔پھر دوسرے گروہ والے آگے آ گئے اور جو آگے تھے وہ پیچھے چلے گئے۔پس نبی کریم ﷺ نے ان لوگوں کو بھی ایک رکعت پڑھائی پھر بیٹھے رہے،حتیٰ کہ انہوں (دوسرے گروہ والوں) نے اپنی دوسری رکعت پڑھ لی،پھر سلام پھیرا۔