Sunan Abi Dawood Hadith 1238 (سنن أبي داود)
[1238]صحیح
صحیح بخاری (4129) صحیح مسلم (842)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ،عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ،عَمَّنْ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ-يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ-صَلَاةَ الْخَوْفِ،أَنَّ طَائِفَةً صَفَّتْ مَعَہُ وَطَائِفَةً وِجَاہَ الْعَدُوِّ،فَصَلَّی بِالَّتِي مَعَہُ رَكْعَةً،ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا،وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِہِمْ،ثُمَّ انْصَرَفُوا وَصَفُّوا وِجَاہَ الْعَدُوِّ،وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَی،فَصَلَّی بِہِمُ الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ مِنْ صَلَاتِہِ،ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا،وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِہِمْ،ثُمَّ سَلَّمَ بِہِمْ. قَالَ مَالِكٌ: وَحَدِيثُ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ أَحَبُّ مَا سَمِعْتُ إِلَيَّ.
صالح بن خوات اس شخص سے روایت کرتے ہیں جس نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ ذات الرقاع میں نماز خوف پڑھی تھی،اس نے بیان کیا کہ ایک گروہ نے آپ ﷺ کے ساتھ صف بنائی اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے رہا۔پھر آپ ﷺ نے اس گروہ کو جو آپ کے ساتھ تھا ایک رکعت پڑھائی،پھر کھڑے رہے اور انہوں نے اپنی دوسری رکعت مکمل کی۔پھر یہ لوگ دشمن کے سامنے چلے گئے اور دوسرا گروہ آ گیا۔آپ ﷺ نے ان کو اپنی باقی ماندہ دوسری رکعت پڑھائی،پھر آپ بیٹھے رہے اور ان لوگوں نے اپنے طور پر اپنی نماز مکمل کی۔پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (نماز خوف کے سلسلے میں) جو میں نے سنا ہے (ان میں سے یہی) حدیث یزید بن رومان مجھے زیادہ پسند ہے۔