Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1240 (سنن أبي داود)

[1240]إسنادہ حسن

أخرجہ النسائي (1544 وسندہ حسن) وصححہ ابن خزیمۃ (1361، 1362 وسندھما حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ،حَدَّثَنَا حَيْوَةُ وَابْنُ لَہِيعَةَ،قَالَا: أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ،أَنَّہُ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ،عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ،أَنَّہُ سَأَلَ أَبَا ہُرَيْرَةَ: ہَلْ صَلَّيْتَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ صَلَاةَ الْخَوْفِ؟ قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ: نَعَمْ،قَالَ مَرْوَانُ: مَتَی؟ فَقَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ: عَامَ غَزْوَةِ نَجْدٍ,قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی صَلَاةِ الْعَصْرِ،فَقَامَتْ مَعَہُ طَائِفَةٌ،وَطَائِفَةٌ أُخْرَی مُقَابِلَ الْعَدُوِّ،وَظُہُورُہُمْ إِلَی الْقِبْلَةِ،فَكَبَّرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَكَبَّرُوا جَمِيعًا الَّذِينَ مَعَہُ وَالَّذِينَ مُقَابِلِي الْعَدُوِّ،ثُمَّ رَكَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَكْعَةً وَاحِدَةً،وَرَكَعَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي مَعَہُ،ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي تَلِيہِ،وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ مُقَابِلِي الْعَدُوِّ،ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَقَامَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي مَعَہُ،فَذَہَبُوا إِلَی الْعَدُوِّ،فَقَابَلُوہُمْ،وَأَقْبَلَتِ الطَّائِفَةُ،الَّتِي كَانَتْ مُقَابِلِي الْعَدُوِّ،فَرَكَعُوا وَسَجَدُوا،وَرَسُولُ اللہِ ﷺ قَائِمٌ كَمَا ہُوَ،ثُمَّ قَامُوا فَرَكَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَكْعَةً أُخْرَی،وَرَكَعُوا مَعَہُ،وَسَجَدَ وَسَجَدُوا مَعَہُ،ثُمَّ أَقْبَلَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي كَانَتْ مُقَابِلِي الْعَدُوِّ،فَرَكَعُوا وَسَجَدُوا،وَرَسُولُ اللہِ ﷺ قَاعِدٌ وَمَنْ كَانَ مَعَہُ،ثُمَّ كَانَ السَّلَامُ،فَسَلَّمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَسَلَّمُوا جَمِيعًا،فَكَانَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ رَكْعَتَانِ،وَلِكُلِّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةٌ رَكْعَةٌ.

مروان بن حکم سے روایت ہے کہ اس نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا،کیا آپ نے رسول ﷺ کی معیت میں نماز خوف پڑھی ہے؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہاں! مروان نے پوچھا کب؟ انہوں نے کہا:؟ غزوہ نجد کے سال۔رسول ﷺ عصر کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ کے ساتھ ایک گروہ تھا جبکہ دوسرا دشمن کے مقابل تھا اور قبلے کی طرف ان کی پشت تھی۔رسول اللہ ﷺ نے تکبیر (تحریمہ) کہی اور سب نے آپ کے ساتھ تکبیر کہی،آپ کے ساتھ والوں نے بھی اور انہوں نے بھی جو دشمن کے بالمقابل تھے۔پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنے ساتھ والے گروہ کو ایک رکعت پڑھائی۔اس گروہ نے آپ کے ساتھ رکوع کیا،پھر آپ نے سجدہ کیا تو انہوں نے بھی سجدہ کیا جب کہ دوسرے لوگ دشمن کے سامنے کھڑے رہے۔پھر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور آپ کے ساتھ والا گروہ بھی کھڑا ہو گیا۔پھر یہ چلے گئے اور دشمن کے سامنے جا کھڑے ہوئے اور دوسرا گروہ جو پہلے دشمن کے سامنے تھا (آپ کے پیچھے آ گیا) انہوں نے (اپنے طور پر) رکوع اور سجود کیا اور رسول اللہ ﷺ بدستور کھڑے رہے۔پھر (جب یہ لوگ پہلی رکعت سے) کھڑے ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کو دوسری رکعت پڑھائی انہوں نے آپ کے ساتھ رکوع اور سجود کیا۔پھر وہ گروہ بھی آ گیا جو دشمن کے سامنے تھا،انہوں نے (اپنے طور پر) رکوع اور سجود کیا اور رسول اللہ ﷺ اور آپ کے ساتھ والے بیٹھے رہے۔پھر سلام پھیرا،تو رسول اللہ ﷺ نے اور سب نے اکھٹے سلام پھیرا۔پس (اس طرح) رسول اللہ ﷺ کی (جماعت کے ساتھ) دو رکعتیں ہوئیں اور دونوں گروہوں میں سے ہرہر شخص کی ایک ایک رکعت۔