Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1241 (سنن أبي داود)

[1241]حسن

انظر الحدیث السابق (1240)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ،حَدَّثَنَا سَلَمَةُ،حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَمُحَمَّدِ ابْنِ الْأَسْوَدِ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِلَی نَجْدٍ،حَتَّی إِذَا كُنَّا بِذَاتِ الرِّقَاعِ مِنْ نَخْلٍ،لَقِيَ جَمْعًا مِنْ غَطَفَانَ... فَذَكَرَ مَعْنَاہُ،وَلَفْظُہُ عَلَی غَيْرِ لَفْظِ،حَيْوَةَ وَقَالَ فِيہِ حِينَ رَكَعَ بِمَنْ مَعَہُ وَسَجَدَ،قَالَ: فَلَمَّا قَامُوا مَشَوُا الْقَہْقَرَی إِلَی مَصَافِّ أَصْحَابِہِمْ،وَلَمْ يَذْكُرِ اسْتِدْبَارَ الْقِبْلَةِ.

جناب عروہ بن زبیر،سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں،ان کا بیان ہے کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نجد کی جانب نکلے۔یہاں تک کہ جب ہم مقام نخل کے ذات الرقاع میں پہنچے تو بنو غطفان کی ایک جماعت سے مڈبھیڑ ہو گئی۔اور مذکورہ روایت کے ہم معنی بیان کیا۔اس کے الفاظ حیوہ کے الفاظ سے مختلف ہیں۔اس میں کہا: جب آپ نے اپنے ساتھ والوں کے ساتھ رکوع اور سجدہ کیا اور کھڑے ہوئے تو یہ لوگ الٹے پاؤں چلتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی جگہ جا کھڑے ہوئے۔اور قبلے کی طرف پشت کرنے کا ذکر نہیں کیا۔