Sunan Abi Dawood Hadith 1244 (سنن أبي داود)
[1244] إسنادہ ضعیف
أبو عبیدۃ عن أبیہ منقطع
وخصیف ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ،حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ،حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ،عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ،قَال:َ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاةَ الْخَوْفِ،فَقَامُوا صَفًّا خَلْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ،وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ،فَصَلَّی بِہِمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَكْعَةً،ثُمَّ جَاءَ الْآخَرُونَ فَقَامُوا مَقَامَہُمْ،وَاسْتَقْبَلَ ہَؤُلَاءِ الْعَدُوَّ،فَصَلَّی بِہِمُ النَّبِيُّ ﷺ رَكْعَةً،ثُمَّ سَلَّمَ،فَقَامَ ہَؤُلَاءِ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِہِمْ رَكْعَةً،ثُمَّ سَلَّمُوا،ثُمَّ ذَہَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوِّ،وَرَجَعَ أُولَئِكَ إِلَی مَقَامِہِمْ،فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِہِمْ رَكْعَةً،ثُمَّ سَلَّمُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز خوف پڑھائی۔(مجاہدین نے دو صفیں بنائیں) ایک صف رسول اللہ ﷺ کے پیچھے کھڑی ہوئی اور دوسری دشمن کے سامنے رہی۔آپ نے ان کو (جو آپ کے پیچھے تھے) ایک رکعت پڑھائی،پھر دوسرے آ گئے اور ان لوگوں کی جگہ پر کھڑے ہو گئے اور یہ دشمن کے مقابلے میں چلے گئے۔نبی کریم ﷺ نے ان کو ایک رکعت پڑھائی اور خود سلام پھیر دیا،تو ان لوگوں نے اٹھ کر اپنی ایک رکعت پڑھی اور سلام پھیرا،پھر چلے گئے اور ان لوگوں کی جگہ پر جا کھڑے ہوئے۔جو دشمن کے سامنے تھے۔پھر دوسرے ان لوگوں کی جگہ پر آ گئے اور اپنی اپنی ایک رکعت پڑھی اور سلام پھیرا۔