Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 1245 (سنن أبي داود)

[1245] إسنادہ ضعیف

خصیف ضعیف

وحدیث عبدالصمد أیضًا ضعیف

عبدالصمد بن حبیب ضعفہ الجمہورانظر التحریر (4077)

و أبوہ مجہول (تقریب: 1100)

انوار الصحیفہ ص 52

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ،أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ،عَنْ شَرِيكٍ،عَنْ خُصَيْفٍ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ, قَالَ: فَكَبَّرَ نَبِيُّ اللہِ ﷺ وَكَبَّرَ الصَّفَّانِ جَمِيعًا قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ الثَّوْرِيُّ بِہَذَا الْمَعْنَی،عَنْ خُصَيْفٍ وَصَلَّی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ ہَكَذَا،إِلَّا أَنَّ الطَّائِفَةَ الَّتِي صَلَّی بِہِمْ رَكْعَةً،ثُمَّ سَلَّمَ مَضَوْا إِلَی مَقَامِ أَصْحَابِہِمْ،وَجَاءَ ہَؤُلَاءِ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِہِمْ،رَكْعَةً ثُمَّ رَجَعُوا إِلَی مَقَامِ أُولَئِكَ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِہِمْ رَكْعَةً. قَالَ أَبو دَاود: حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي،أَنَّہُمْ غَزَوْا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ كَابُلَ،فَصَلَّی بِنَا صَلَاةَ الْخَوْفِ.

جناب خصیف نے اپنی سند سے اس کے ہم معنی بیان کیا اس روایت میں ہے کہ اللہ کے نبی کریم ﷺ نے تکبیر کہی تو دونوں صفوں نے ان کے ساتھ مل کر تکبیر کہی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ثوری نے بھی خصیف سے اسی کے ہم معنی روایت کیا ہے۔اور سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے بھی ایسے ہی پڑھائی تھی ‘ سوائے اس کے کہ جس گروہ نے اخیر میں ان کے ساتھ ایک رکعت پڑھی ‘ وہ امام کے سلام کے بعد دشمن کے سامنے چلے گئے۔پھر پہلا گروہ آیا اور اس نے اپنے طور پر ایک رکعت پڑھی (جو باقی تھی) پھر یہ دوسرے گروہ کی جگہ پر لوٹ گئے ‘ بعد ازاں دوسرا گروہ آیا اور اس نے ایک رکعت پڑھی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ہمیں یہ مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا کہ ہمیں عبدالصمد بن حبیب نے بیان کیا ‘ وہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ ان لوگوں نے سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کابل میں جہاد کیا اور انہوں نے ہم کو نماز خوف پڑھائی۔