Sunan Abi Dawood Hadith 1248 (سنن أبي داود)
[1248] إسنادہ ضعیف
الحسن البصري مدلس وعنعن
وحدیث یحیی بن أبي کثیر رواہ مسلم (2/ 843) وھو یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ أَبِي بَكْرَةَ،قَال:َ صَلَّی النَّبِيُّ ﷺ فِي خَوْفٍ الظُّہْرَ،فَصَفَّ بَعْضُہُمْ خَلْفَہُ،وَبَعْضُہُمْ بِإِزَاءِ الْعَدُوِّ،فَصَلَّی بِہِمْ رَكْعَتَيْنِ،ثُمَّ سَلَّمَ،فَانْطَلَقَ الَّذِينَ صَلَّوْا مَعَہُ فَوَقَفُوا مَوْقِفَ أَصْحَابِہِمْ،ثُمَّ جَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّوْا خَلْفَہُ،فَصَلَّی بِہِمْ رَكْعَتَيْنِ،ثُمَّ سَلَّمَ،فَكَانَتْ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ أَرْبَعًا،وَلِأَصْحَابِہِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ. وَبِذَلِكَ كَانَ يُفْتِي الْحَسَنُ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ فِي الْمَغْرِبِ,يَكُونُ لِلْإِمَامِ سِتُّ رَكَعَاتٍ،وَلِلْقَوْمِ ثَلَاثٌ ثَلَاثٌ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاہُ يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَكَذَلِكَ قَالَ سُلَيْمَانُ الْيَشْكُرِيُّ،عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے خوف میں ظہر کی نماز پڑھائی۔بعض نے آپ ﷺ کے پیچھے صف بنائی اور بعض دشمن کے سامنے رہے۔آپ ﷺ نے ان لوگوں کو (جو آپ کے پیچھے تھے) دو رکعتیں پڑھائیں اور سلام پھیر دیا۔تب یہ لوگ اپنے ساتھیوں کی جگہ چلے گئے اور وہ آ گئے اور آپ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی۔آپ ﷺ نے ان کو دو رکعتیں پڑھائیں اور سلام پھیرا۔اس طرح رسول اللہ ﷺ کی چار رکعتیں ہوئیں اور آپ ﷺ کے اصحاب کی دو دو۔جناب حسن اسی کا فتویٰ دیا کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اور ایسے ہی نماز مغرب میں (ہو گا کہ) امام کی چھ رکعتیں ہوں گی اور قوم کی تین تین۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یحییٰ بن ابی کثیر نے ابوسلمہ سے،انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔اور ایسے ہی سلیمان یشکری نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے کہا ہے۔